Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مصباح الحق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو فراہم کردہ ناقص سہولیات پر برس پڑے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو فراہم کردہ ناقص سہولیات پر برس پڑے اور کہا کہ کھلاڑی بہتر سہولیات کے مستحق ہیں۔مصباح الحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بتانا ہے کہ یہ کوئی اسٹور روم نہیں بلکہ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے گراؤنڈ کا ڈریسنگ روم ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا گراؤنڈ لاہور وائٹس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ کے درمیان فرسٹ کلاس میچ کی میزبانی کر رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں 6 ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔مصباح الحق کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈریسنگ روم کے ساتھ واش روم گندے ہیں اور دیواروں سے رنگ بھی جھڑ رہا ہے جب کہ فرش بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ان کے خیال میں کھلاڑی زیادہ سہولیات کے مستحق ہیں، یہی نہیں پچ اور آؤٹ فیلڈ بھی کرکٹ کے لیے حوصلہ افزا نہیں ہے۔مصباح الحق نے مزید کہا کہ اگر ہم فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار کو بلند کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور ایسا پھر دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو فراہم کردہ ڈریسنگ روم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تصور کریں کہ اس گرمی میں ایک کمرے میں تقریباً 20 لوگ ہوں جہاں صرف ایک ہی پنکھا ہو۔

Exit mobile version