Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اوریگن سے تعلق رکھنے والا شکاری 2دنوں تک درخت سے الٹا لٹکا رہا

واشنگٹن…. مقامی اسپتال میں ایک ایسے شخص کو علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے جو معمر ہونے کے باوجودشکار کرنے کی غرض سے جنگلو ں میں چلا گیا تھا جہاں اسکی طرح کئی اور شکاری بھی تاک میں بیٹھے ہوئے تھے اور جانوروںکا شکار کرنے کیلئے پھندے لگا رکھے تھے۔ بدقسمتی سے 70سالہ ایڈی والکر نامی شخص بھی شکار کی تلاش میں ایک پھندے کے قریب پہنچا اور اس میں پیر ابھی ڈالا ہی تھا کہ رسی اوپر ہوتی گئی اور پھر انتہائی بلندی پر پہنچ کر وہ اٹک کر رہ گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب آس پاس شکار میں مصرو ف کوئی شکاری بھی موجود نہیں تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ 2دن تک اسی طرح الٹا لٹکا رہا۔ جس جگہ وہ لٹک رہا تھا اس کی بلندی زمین سے کم سے کم 30فٹ تھی ۔ امدادی ٹیموں نے جس وقت اسے بچایا تو اسکے دل کی حرکت بند ہوچکی تھی۔ اب بھی وہ واشنگٹن کے اسپتال میں کومہ میں پڑا ہوا ہے مگر اسکا یہ کومہ اسے دی گئی خاص دوا کا ری ایکشن ہے۔ متعلقہ شخص اوریگن کے علاقے پرینویل کا رہنے والا ہے جو ریاست اوریگن کا انتہائی دور افتادہ شمال مشرقی حصہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ الٹا لٹکنے کے باوجود اچھے خاصے وقت تک اپنے ہوش و حواس برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ قسمت اچھی تھی کہ کچھ دیر بعد ہی آس پاس شکار کرنے والے ایک باپ بیٹا وہاں پہنچ گئے اور اس کی حالت دیکھ کر مدد کیلئے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ ایسٹ اوریگنین نامی جریدے کا کہناہے کہ ابھی ایڈی کو ہوش نہیں آیا مگر دوائیں آہستہ آہستہ اپنا کام کررہی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اسے ہوش بھی آجائیگا اور پھر وہ بتدریج صحتمند ہونے لگے گا۔

Exit mobile version