مقبول ترین انٹرنیٹ براؤزر گوگل کروم نے دو روز قبل 10 برس مکمل کرلیے اور صرف یہی نہیں منگل (4 ستمبر) کو سرپرائز دینے کا بھی اعلان کیا۔گوگل کی جانب سے کروم براؤزر کا آغاز 2 ستمبر 2008 کو کیا گیا تھا جس نے آکر مائکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر، موزریلا فائر فوکس اور ایپل کے سفاری جیسے براؤزرز کو زبردست ٹکّر دی۔اس وقت گوگل کروم کو 1 ارب سے بھی زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں جب کہ اینڈرائیڈ صارفین تو مکمل طور پر اسی پر انحصار کرتے ہیں۔یہ کروم کی 10 سالہ بہترین کارکردگی ہی ہے جو اسے کلین اور بہتر یوزر انٹرفیس، فاسٹ براؤزر سسٹم، ملٹی پل آپشنز اور بروقت کام آنے والا سرچ انجن بناتی ہے۔دو روز قبل گوگل نے ٹوئٹر پر اپنی سالگرہ کا کیک شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا کہ منگل (4 ستمبر) کو ان کے لیے ایک سرپرائز آنے والا ہے۔