طرابلس۔۔۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے۔ دوسری جانب شہرمیں بدنظمی کی کیفیت ہے اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار جاری ہے۔ دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک جیل سے تقریباً400 قیدی فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدنظمی کے بعد جیل کے دروازے کھلتے ہی عین زارہ جیل سے سیکڑوں قیدی فرار ہوگئے۔لیبیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں بغاوت اور خوف کی کیفیت ہے۔ عین زارہ جیل کے قریب لڑائی کے باعث جیل انتظامیہ قیدیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ جیل کے سیکیورٹی عملے نے جانی نقصان سے بچنے کے لیے جیل سے فرار قیدیوں کو سہولت فراہم کی۔ادھر طرابلس کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں لوٹ مارجاری ہے۔