Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سینے میں رہ جانےوالی سوئی کیوجہ سے مریض کی افسوسناک موت

لندن…. ڈاکٹر اور بالخصوص سرجن اپنی مہارت اور تجربے پر کبھی کبھی ضرورت سے زیادہ یقین کرلیتے ہیں او ریہی یقین ان سے بڑی بڑی غلطیاں کرواتا ہے۔ ایسا سب کچھ یہاں اسوقت دیکھنے میں آیا جب ایک سرجن نے 73سالہ مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کی جو بظاہر کامیاب نظرآرہی تھی مگر سرجن کی غلطی سے ایک سوئی 73سالہ مریض جان برنس جانسن کے سینے میں رہ گئی۔ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد جانسن اپنے گھر آگیا ۔ کچھ دن بعد اسے سینے میں تکلیف ہوئی تو وہ دوبارہ اسی اسپتال گیا جہاں اس کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی تو پتہ چلا کہ مریض کے سینے میں سرجن نے سوئی چھوڑ دی تھی۔ سرجن کا نام ڈاکٹر سری کمار سبرامنیم تھا۔ ڈاکٹر کا کہناہے کہ اوپن ہارٹ سرجری مکمل کرنے کے بعد ہی ایک سوئی گم ہونے کا احساس ہوا تھا اور جب جانسن دوبارہ اسپتال پہنچا اور اسکی سی ٹی اسکین کیا گیا تو سوئی اسکے سینے میں موجود نظرآئی جسے نکالنے کیلئے دوبارہ اسکا سینہ کھولا گیا مگر پھر اسے کامیابی سے بند نہیں کیا جاسکا اور 73سالہ جانسن کی موت واقع ہوگئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جان لیوا غلطی کے مرتکب سرجن کے خلاف کوئی کارروائی ہورہی ہے یا نہیں۔

Exit mobile version