Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ٹویٹر کے لیے نئے فیچرز کی آزمائش شروع‎

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر میں دو نئے فیچر پیش ہونے جا رہے ہیں اور ان دونوں فیچرز کو آزمائشی بنیادوں پر منتخب صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔ ایک فیچر رپلائی تھریڈ کا ہے جبکہ دوسرا آن لائن ہونے کے اسٹیٹس کا عندیہ دینے والا پریزنس نامی فیچر ہے۔ رپلائی تھریڈ فیچر فیس بک جیسا ہے جس میں کسی بھی پیغام پر دوست کے ردعمل پر رپلائی دوسرے جوابات سے الگ ہو گا اور اس میں کلر کوڈ بھی ہوگا۔ٹوئٹر کی پروڈکٹ ہیڈ کا کہنا ہے کہ جامنی رنگ اوریجنل ٹویٹ اور نیلا رنگ آپ کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ پرنس نامی فیچر سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ اس وقت کون دوست آن لائن ہے اور اس مقصد کے لیے پروفائل پکچر کے گرد سبز دائرہ بنا ہوگا جیسے فیس بک پر آن لائن ہونے کی صورت میں بنتا ہے۔صارفین چاہیں تو اس فیچر کو ٹرن آف بھی کر سکیں گے۔

Exit mobile version