تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طویل عرصے تک فضائی آلودگی سے متاثر ہونے کی صورت میں لوگوں کی ذہنی صلاحیتوں پر فرق پڑتا ہے۔ محقیقین کے نزدیک منفی اثرات عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں اور اس سے زیادہ متاثر وہ افراد ہوتے ہیں جو کم تعلیم یافتہ ہوں۔ اس تحقیق کے لیے تقریبا چار سال سے زائد عرصے کے لیے بیس ہزار افراد کی زبانی اور ریاضی صلاحیتوں کی نگرانی کی گئی۔ تحقیق کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ فضائی آلودگی ذہانت کو متاثر کرتی ہے ۔ بڑے پیمانے پر آلودہ فضا کی وجہ سے تعلیمی سطح اوسطاً ایک سال تک کم ہوجاتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ قبل ازوقت اموات ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کی کا 90 فیصد آبادی ایسے مقامات پر رہتی ہے جہاں کا فضائی میں عالمی ادارے صحت کے بتائے ہوئے اصولوں سے بہت خراب ہے۔ دنیا کے ہر دس میں سے نو افراد آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔