اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی یوم عاشور کے بعد شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریس پر چھاپے جائیں گے جس کی نگرانی رینجرز اور ایف سی کے ذمے ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 حلقوں کے لئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جس میں بلوچستان اور سندھ کے لیے 11 لاکھ، خیبرپختونخوا کے حلقوں کے لئے 17 لاکھ جب کہ پنجاب اور اسلام آباد کے لیے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی۔