Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 رنز سے شکست

ابوظہبی: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے افغانستان کو تین رنز سے شکست دے دی۔ابو ظہبی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محموداللہ اور امرالقیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، امرالقیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محموداللہ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔لٹن داس 41 رنز اور مشفیق الرحیم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی نے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اصغر افغان اور محمد نبی نے 39 اور 38 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے۔آخری اوور میں افغانستان کو 8 رنز کی ضرورت تھی تاہم وہ صرف 4 رنز ہی بناسکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان نے دو، دو جبکہ شکیب الحسن اور محمود اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔افغانستان کا اگلا میچ بھارت جبکہ بنگلہ دیش کا اگلا میچ پاکستان سے ہوگا۔

Exit mobile version