Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مانچسٹر ایئرپورٹ پر سامان کی لاپروا ہینڈلنگ، مسافر پریشان

مانچسٹر…. مانچسٹر ایئرپورٹ دنیا کے بڑے ایئرپورٹس میں شمار ہوتا ہے مگر چند سال قبل جب اس کا افتتاح ہوا تو تقریباً انہی دنوں سے اس ایئرپورٹ پر موجود طرح طرح کی شکایات موصول ہونا شروع ہوئیں جو اب تک جاری ہیں۔ حال ہی میں اس ایئرپورٹ سے سفر کرنے والی ایک خاتون نے کارگو ہینڈلرز کی لاپروائی کے حوالے سے وڈیو تیار کرکے جاری کی ہے۔ جس سے نہ صرف ملازمین کی لاپروائی ظاہر ہوتی ہے بلکہ چیخ و پکار کا عالم بھی نظرآتا ہے۔ لوگ اپنے سوٹ کیس اور دیگر چیزوں کی تلاش میں چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔ اس افراتفری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر کام کرنے والے انتہائی لاپروا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جو وڈیو جاری کی ہے اس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی زور سے چلا رہا ہے کہ میرا گلابی تھیلا وہ رہا۔ مگر پھر وہ تھیلا نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے۔ اس صورتحال نے مسافروں کو تنگ کررکھا ہے۔ تاہم یہ اتنی عام سی بات ہوگئی ہے کہ اس وڈیو کی مقبولیت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ اجراء کے فوری بعد 12لاکھ افراد اب تک دیکھ چکے ہیں۔ ایلزبتھ کا کہناہے کہ فضائی میزبان اور عملے کے دیگر افراد کنویئر بیلٹ پر سامان کی زیادتی کی وجہ سے نیچے گرنے والے سامان کو لاپروائی سے لات مارتے نظرآتے ہیں۔

Exit mobile version