گوگل کے مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب میں کاروباری افراد اور صارفین کو اشتہارات کی آسانی کے لیے ایڈ ایکسٹینشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ایڈ ایکسٹینشن دراصل یوٹیوب کے اشتہارات میں ایک ایسی سہولت ہے، جس کے ذریعے مشتہرین (ایڈورٹائزرز) کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس سے قبل اشتہارات محدود مدت میں صرف برانڈز کی تشہیر کرتے تھے تاہم اب صارفین بر وقت اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں مثال کے طور پر اگر کوئی مووی ٹریلر اشتہار ہے تو وہ مقامی تھیٹرز کے ٹکٹ فراہم کرسکتا ہے۔اس ایڈ ایکسٹینشن کی مدد سے فلم کے شو ٹائم کا شیڈول مہیا ہوسکتا ہے، جس سے صارفین فلم کے ٹکٹس کی بکنگ باآسانی کرواسکتے ہیں اور ساتھ ہی کسی بھی برانڈ کی اشیاء کا بروقت آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔یوٹیوب کے مطابق 20th سینچری فوکس، ہیڈ اسپیس اور میبیلائن جیسے چند برانڈز نے یوٹیوب اشتہار پر ایڈ ایکسٹینشن لے لیا ہے جو فی الحال موبائل ڈیوائسز سے استعمال کرنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔دوسری جانب اگر صارفین اشتہارات میں دلچسپی نہیں رکھتے تو اس صورت میں اسکپ ایڈ (Skip Ad) کا آپشن یوٹیوب پر پہلے ہی سے موجود ہے، جس سے اپنی من پسند ویڈیو کی طرف دوبارہ جایا جا سکتا ہے۔