پیرس …. انٹرپول کے صدر مینگ ہونگ وائی فرانس سے واپس اپنے وطن چین پہنچنے پر لاپتہ ہوگئے۔ فرانسیسی پولیس نے انکی گمشدگی کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔64سالہ مینگ اپنے بیوی بچوں کےساتھ فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ 29ستمبر کو چین روانہ ہوئے تھے اور تب سے اب تک انکا اپنے خاندان والوں سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ مینگ، انٹرپول کے منتخب صدر ہیں جبکہ وہ پبلک سیکیورٹی کے بارے میں چین کے نائب وزیر ہیں۔ ماضی میں وہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔ انٹرپول کے صدر کی حیثیت سے انکی مدت ملازمت 2020ءتک ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل ا ور ہیومن رائٹ واچ نے انٹرپول کی صدارت سنبھالتے ہوئے چینی حکومت کیساتھ انکے قریبی رابطوں پر تشویش ظاہر کی تھی۔