Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مائیکروسافٹ نے سرفیس پرو 6 ٹیبلٹ اور سرفیس لیپ ٹاپ 2 متعارف کرادیا

مائیکروسافٹ کمپنی کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ تقریب کے دوران سرفیس پرو 6 ٹیبلٹ اور سرفیس لیپ ٹاپ 2 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق سرفیس پرو 6 ٹیبلٹ گذشتہ ماڈل کے مقابلے میں 67 فیصد زیادہ طاقتور ہے۔ ٹیبلٹ میں ایٹ جنریشن انٹیل سی پی یو ، 12.3 انچ ڈسپلے اور ساڑھے تیرہ گھنٹے کی بیٹری لائف دی گئی ہے۔ ڈیوائس کے اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ سرفیس لیپ ٹاپ دو میں ایٹ جنریشن انٹیل سی پی یو ، 13.5 انچ ڈسپلے اور گزشتہ ماڈل کی نسبت 85 فیصد تیز اور انسٹنٹ آن ونڈو ہیلیو سپورٹ دی گئی ہے۔ مائیکروسافٹ نے اپنے ٹیبلٹ میں پہلی بار کالے رنگ کو متعارف کرایا ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں کوئی بڑا ری ڈیزائن نہیں کیا گیا البتہ 2019 میں ان ڈوائسز میں یو ایس بی سی پورٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ سرفیس لیپ ٹاپ 2 کی ابتدائی قیمت 999 ڈالر ہے اور اسے 16 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سرفیس پرو 6 ٹیبلٹ کی قیمت 899 ڈالر سے شروع ہوگی۔

Exit mobile version