Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتارکرلیا

اسلام آباد: پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہیں لہٰذا ان کی واپسی یا دوسرا وکیل کرنے تک کیس ملتوی کیا جائے۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔فیصل رضا عابدی نے اس کیس میں راہداری ضمانت کرارکھی ہے۔

Exit mobile version