Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاک بھارت سیریز تنازع: پی سی بی نے آئی سی سی میں جواب جمع کرادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز تنازع سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریری جواب 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل کو لکھا گیا ہے۔ڈسپیوٹ پینل نے پاکستان اور بھارتی بورڈز کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔پی سی بی نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی بورڈ کے معاہدے کی خلاف ورزی سے مالی نقصان ہوا اور معاہدے میں حکومتی اجازت سے متعلق کوئی شرط نہیں تھی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل میں پاک بھارت سیریز کیس کی زبانی بحث 3 اکتوبر کو ختم ہوئی تھی اور آئی سی سی نے زبانی بحث مکمل ہونے پر فریقین کو تحریری جواب جمع کرانےکو کہا تھا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 2014 میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو 2015 سے 2023 کے دوران 6 دوطرفہ سیریز کھیلنا تھیں تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا۔پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 70 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

Exit mobile version