Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسنیپ چیٹ کا صارفین کیلئے اسکرپٹڈ شوز متعارف کروانے کا اعلان

مقبول فوٹو میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے جلد ہی صارفین کے لیے اسکرپٹڈ شوز متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔یہ شوز اسنیپ چیٹ اور ہالی وڈ کی نامور پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے قسط وار پیش کیے جائیں گے، جن میں ‘Growing Up is a Drag’ جیسی ڈاکیومینٹریز سیریز بھی شامل ہیں۔یہ سیریز مشہور ریئلٹی ٹی وی شو ‘کیپنگ اَپ وِد دا کارڈیشینز’ کے پروڈیوسر بونیم /مورے کی پیشکش ہوگی۔اسنیپ چیٹ کے مطابق یہ سیریز بغیر کسی خلل کے تیزی سے چلیں گی، جس کا دورانیہ 5 منٹ پر مشتمل ہوگا۔ہر شو کے ساتھ ایک پروفائل پیج بھی مہیا کیا جائے گا جس سے صارف آسانی سے قسط تلاش کرسکے گا۔اسنیپ چیٹ شوز میں 6 سیکنڈز کا اشتہار بھی شامل ہوگا، تاہم اس کے لیے نظر انداز کرنے کا آپشن نہیں دیا گیا۔گزشتہ ہفتے اسنیپ چیف ایگزیکٹو ایوان سپیگل کے لیک ہونے والے خط کے مطابق کمپنی کا مقصد آئندہ برس تک پرانے صارفین اور اسنیپ چیٹ اینڈرائیڈ کے نئے ڈیزائن سے کمپنی کو بھرپور فائدہ پہنچانا ہے تاکہ مارکیٹ میں اس کی خدمات کو سراہا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اسنیپ چیٹ کے شیئرز میں 52 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جس کی اہم وجہ انسٹاگرام اور فیس بک ایپ میں اسنیپ چیٹ ایپ جیسے فیچرز کا شامل ہونا ہے۔

Exit mobile version