Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ملک بھر کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے جس کی مانیٹرنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے 27 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 12 اکتوبر سے تمام حلقوں میں جائیں گی۔ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سامان کی ترسیل، عملےکی تربیت اور پولنگ والے دن سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا جائزہ بھی لیں گی۔مانیٹرنگ ٹیمیں انتخابی نتائج مرتب کرنے اور گنتی کے عمل کا جائزہ لیں گی اور نتائج مکمل ہونے تک وہاں موجود رہیں گی۔واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اچانک بند ہوگیا تھا جس کا الیکشن کمیشن نے بھی اعتراف کیا اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا۔

Exit mobile version