Site icon روزنامہ کشمیر لنک

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ریمیک میں سلمان خان کا کردار کون نبھائے گا؟

ممبئی: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نے 20 برس مکمل کر لیے ہیں، جس کا جشن گزشتہ روز ہدایت کار کرن جوہر سمیت فلم کی کاسٹ نے بھرپور انداز میں منایا۔اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھر جی سمیت متعدد بالی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں نیہا دھوپیا، ابھیشیک بچن، جانھوی کپور، ایشان اور ورون دھون بھی شامل تھے۔لیکن اب تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ جس طرح فلم میں سلمان خان کی انٹری ہوئی تھی، ریمیک میں یہ کردار کون کرے گا، تاہم قیاس آرائیاں ہیں کہ سلمان خان کا کردار ممکنہ طور پر ورون دھون ادا کریں گے۔ورون دھون نے بھی فلم کے 20 برس مکمل ہونے کے جشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فلم میں سلمان خان کے کردار نے انہیں اسٹار بننے کے لیے متاثر کیا تھا۔ورون کا کہنا تھا کہ جب یہ فلم ریلیز ہوئی اُس وقت وہ اسکول میں تھے، جیسے ہی فلم میں’ساجن جی گھر آئے‘ گانا آتا اور سلمان خان کی انٹری ہوئی، انہیں وہ بہت پسند آیا اور اُس دن انہوں نے ٹھان لی کہ وہ اداکار بنیں گے۔واضح رہے کہ ورون دھون، دبنگ خان کے بہت بڑے مداح ہیں، اس لیے وہ اداکاری میں ان کے نقشِ قدم پر چلتے نظر آتے ہیں، جس کا مظاہرہ انہوں نے فلم ’جڑواں 2‘ میں بھی کیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ورون دھون ایک بار پھر سلمان خان کے کردار کو نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے یا نہیں۔

Exit mobile version