Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کردیے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کردیا۔ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن و دیگر نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔کنور نوید جمیل نے دعویٰ کیا کہ ووٹرز نے ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرایا، جبکہ خواجہ اظہار نے کہا کہ ابتداء میں 300 ووٹوں سے جیت رہے تھے،آدھے گھنٹےبعد 10ہزار ووٹ سےہارے۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج بہادرآباد میں ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شہر کراچی نے ایک مرتبہ پھر کپتان کے کھلاڑیوں کو کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ لسانی سیاست کے بادل ہٹ چکے ہیں اب انصاف کا نظام ہوگا، مسلسل کامیابیاں عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کامیابی کارکنوں اور ورکرز کی انتہک محنت کا نتیجہ ہے۔خیال رہے کہ 21 اکتوبر کو کراچی کے حلقہ این اے 247 اور پی ایس 111 پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔

Exit mobile version