کراچی: مبارک ولیج کے ساحل پر خام تیل پھیلنے سے علاقے میں شدید بدبو پھیل گئی جبکہ ماہی گیروں کا روزگار بھی متاثر ہورہا ہے۔ آبی حیات خطرے میں ہے جبکہ تیل پھیلنے کی وجوہات کا فی الحال علم نہیں ہوسکا ہے۔مبارک ویلج کے ساحل اور سمندر میں ہرطرف تیل اور اس کی بو پھیل گئی ہے جب کہ آبی حیات کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ تیل مبارک ولیج کے ساحل پر گرانے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ تیل ساحل اور چٹانوں پر خاصے بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے جس سے آبی حیات بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔