Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چین میں تیرنے اور پرواز کرنے والے دنیا کے سب بڑے جہاز کی کامیاب آزمائش

چین میں دنیا کے سب سے بڑے amphibious جہاز یعنی پانی پر تیرنے اور ہوا میں پرواز کرنے والے جہاز کی کامیاب آزمائش کرلی گئی۔اے جی 600 نامی اس طیارے کی آزمائش چین کے مرکزی صوبے ہوبی میں کی گئی۔طیارہ کن لونگ (kunlong) کے نام سے جانا جاتا ہے جسے چین نے خودمختار طور پر بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسے پرواز سے پیشتر پانی میں چلایا گیا، جس کے بعد اس نے ہوائی سفر کیا اور 14 منٹ بعد واپس پانی میں لینڈنگ کی۔اس بو طیارے کی لمبائی 121 فٹ ہے جب کہ طیارے کے ونگز 127 فٹ ہیں۔یہ طیارہ 12 گھنٹے کے دورانیے میں 2800 میل تک سفر طے کرسکتا ہے۔اس طیارے کے چیف ڈیزائنر ہوانگ لنگسائی کے مطابق چینی ایوی ایشن کارپوریشن کی جانب سے 2021 میں اس طیارے کو اڑان بھرنے کی سند دی جائے گی جبکہ اس کی باقاعدہ پرواز کا آغاز 2022 میں کیا جائے گا۔اس طیارے کی تیاری کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا جو جولائی 2016 میں منظر عام پر آیا تھا۔

Exit mobile version