Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران فاروق کیس: وزارت داخلہ نے بانی ایم کیوایم کی حوالگی کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کرلی۔ایم کیوایم کے سابق رہنما عمران فاروق کے قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سال 17-2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی منظوری سے کیس میں بانی ایم کیوایم کی پاکستان حوالگی کے لیے وزارت داخلہ کو ایک درخواست بھجوائی گئی تھی جسے وزارت نے منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد اب یہ درخواست وزارت خارجہ کو بھجوائی جائے گی جو بانی ایم کیوایم کی حوالگی کے لیے برطانوی وزارت خارجہ سے رابطہ کرے گی اور انہیں باضابطہ درخواست بھی دی جائے گی۔

Exit mobile version