Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بلاول بھٹو کی ‘ڈونکی کنگ’ دیکھنے کیلئے اسلام آباد کے مقامی سینما آمد

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے مقامی سینما میں اینیمیٹڈ فلم ‘ڈونکی کنگ’ دیکھی اور اسے خوب انجوائے کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سینما میں عام افراد کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی جیو فلمز کی پیشکش ’ڈونکی کنگ‘ کا باکس آفس پر شاندار بزنس کا سفر جاری ہے جو ملک بھر سے مجموعی طور پر 13 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

Exit mobile version