Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کشمیری اسیر ضمیر کے قیدی ہیں عالمی انسانی قوانین کے تحت ان کی زندگیوں کا تحفظ کیا جائے محمد یاسین ملک

آئی سی آر سی اور دوسرے انسانی حقوق کے ادارے کشمیری اسیروں کی صورت حال کا نوٹس لیں
 عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس ضمن میں اپنا رول ادا کریں  چیئرمین فرنٹ  محمد یاسین ملک
 جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جموں کشمیر اور بیرونی  جیلوں میں قید کشمیری اسیران کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حکمرانوں اور ان کے کشمیری مددگاروں نے کشمیری اسیروں کے خلاف ایک جنگ چھیڑ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں کشمیری بھارت کے ہاتھوں امتیازی سلوک ،بے حس رویے اور ظالمانہ جبر کا شکار ہیں کیونکہ بھارت کشمیرکو اپنی نوآبادی مان کر یہاں ظلم و جبر کو اپنا حق مانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسیروں سے متعلق جینوا کنونشن پر دستخط ثبت کرنے والے بھارت پر لازم تھا کہ وہ کشمیری اسیروں کے حقوق تسلیم کرتا لیکن اس کے برعکس یہ ملک کشمیری اسیروں کو دبانے اور انہیں بدترین ٹارچر، بے حسی اور جبر کا نشانہ بنانے اور یوں ان کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنے میں منہمک نظر آتا ہے جو ہر لحاظ سے مذموم ہے۔یاسین ملک نے کہاکہ کورٹ بلوال جیل میںمقید سینئر مزاحمتی قائد اور مسلم کانفرنس کے سربراہ شبیر احمد ڈار اور دوران حراست سخت علیل ہوکر ہسپتال منتقل کردئے گئے ہیں نیز کئی عارضوں میں مبتلالبریشن فرنٹ کے بزرگ رہنما سراج الدین میر جو اسی جیل میں چند روز قبل بے ہوش ہوکرزخمی ہوگئے ہیں اور ہسپتال منتقل کئے گئے ہیںکی صحت پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ شبیر احمد ڈار قریب دو برس قبل پولیس حراست کے دوران ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تھے اور تب سے کئی ادویات لینے پر مجبور ہیں جبکہ بزرگ فرنٹ قائد سراج الدین میر بھی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور دوران حراست علیل ہوچکے ہیں۔ اسی طرح سینئر مزاحمتی قائدہ آسیہ اندرابی او ر سینئر قائد شبیر احمد شاہ بھی کورٹ بلوال جیل میں سخت علیل ہیں اور حکام انہیں کسی بھی قسم کی طبی سہولت بہم پہنچانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ کشمیری اسیر ضمیر کے قیدی ہیںاور لازم ہے کہ عالمی انسانی قوانین کے تحت ان کی زندگیاں بھی محفوظ و مامون کی جاتیں لیکن حیران کن طور پر عالمی ضمیر اس ضمن میں مکمل خاموش تماشائی بنا ہوا بیٹھا ہے جسے بدترین رویہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔آئی سی آر سی اور دوسرے انسانی حقوق کے اداروں پر کشمیری اسیروں کے تئیں روا رکھے جانے والے بے حس رویے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس ضمن میں اپنا رول ادا کرکے ان اسیروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے محفوظ و مامون بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے
Exit mobile version