لاہور: نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں شہبازشریف کے صاحبزادوں کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف کے بیٹوں حمزہ اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں کو آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے سلسلے میں 9 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ نیب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے جب کہ اسی سلسلے میں اس سے پہلے سلمان شہباز کو نیب حکام ایک مرتبہ طلب کر چکے ہیں۔جب کہ حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کے عدالت سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔اس کے علاوہ نیب شہبازشریف کے داماد علی عمران کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments