ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے لیکن اس سے قبل کیویز ٹیم دو اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے اور گرین شرٹس آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرچکے ہیں۔شاہین اور کیویز کا اب اگلہ معرکہ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز کل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے تاہم اس سے قبل کیویز ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر کورے اینڈرسن ان فٹ ہو کر اپنے ملک واپس چلے گئے اور انہیں ایڑھی زخمی ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل کے طور پر اعجاز پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے لوکی فرگوسن اور جارج وارکر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments