جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ شہداء جموںوکشمیرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی،کشمیرکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،5لاکھ شہداء پیش کرنے والی قوم کو بھارت طاقت کے زور پر غلام نہیں رکھ سکتا،ہندوستان کی قابض افواج نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑدیے مگر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکی،ہر گزرتے دن کے ساتھ آزادی کی تحریک میں تیزی آتی ہے،بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام سے شکست کھاچکی ہے،کشمیرکی آزادی اور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہر کشمیری کا خواب ہے اسی لیے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہارانھوںنے ٹائیں،بھوگزاویلی میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع سجاد انور اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد محمود خان نے کہاکہ بھوگزا ویلی کے شہداء کی قربانیاں ان اجتماعی قربانیوںمیں شامل ہیںیہاں کے بہادر عوام نے جہاد کرکے یہ خطہ آزاد کروایاہے،آزاد خطے کے ایک ایک چپے پر ہمارے بھائیوں کا خون گراہے،جماعت اسلامی اس خون کی آمین ہے،جب تک مکمل کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ نہیں بن جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،جماعت اسلامی اللہ کے دین کی دعوت اللہ کی مخلوق تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے ،یہ قربانیاں اور دین کی دعوت ہم اس لیے پیش کررہے ہیں کہ ہمارا اللہ ہم سے راضی ہوجائے اور اس کے بدلے میں ہمیں جنت ملے اور آخرت کی کامیابی ملے،اللہ کو خالق ومالک تسلیم کرنا اور محمد ۖ کی شریعت پر عمل پیرا ہونا ہم سب پر فرض ہے،آج ہم سمیت پوری امت جن مسائل کا شکارہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن وسنت کے ساتھے اپنے تعلق کو کمزور کرلیاہے،اللہ کے ساتھ راز ونیاز کی باتیں کرنا چھوڑ دی ہیں،راتوں کو اٹھ کر اپنے اللہ کو راضی کرنے کا عمل کم کردیاہے،ہمیں اس طرف پھرلوٹنے کی ضرورت ہے،اللہ کے دین کو قائم کرنے کی ضرورت ہے،نظام عدل قائم ہوگا تو سب کو انصاف ملے گا،انصاف کے بغیر معاشرے قائم نہیں رہ سکتے۔جماعت اسلامی اسی نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے