راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھارتی فوج جبر سے شہدا کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔6 نومبر 1947 میں مہاراجا ہری سنگھ کے حامیوں، بھارتی فوج اور ہندو انتہاپسندوں نے ہجرت کرنے والے ہزاروں افراد پر مظالم کیے اور اُنہیں شہید کردیا تھا۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہداجموں منارہے ہیں، اس دن کے منانے کا مقصد حق خود ارادیت کے لیے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔یوم شہدائے کشمیر پر پاک فوج کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھارتی فوج جبر سے شہدا کی سیاسی جدوجہد نہیں دبا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔