Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سندھ بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اور استعمال جرم ہے۔جس پر کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق 3 ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔

Exit mobile version