Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ: ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔اسد کھرل نامی شہری نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کے حوالے سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا کیس ڈی لسٹ کردیا ہے اور اس سلسلے میں درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس بھی واپس لے لیا گیا ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری پر سوال اٹھایا تھا اور ان سے ڈگری میڈیا پر لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Exit mobile version