لاہور: انٹرنیشنل کرکٹر مرینہ اقبال 8 برس پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک رہنے کے بعد اب کمنٹری سے منسلک ہو چکی ہیں۔گزشتہ ماہ جب پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں ملائیشیا میں آمنے سامنے تھیں تو پہلی مرتبہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لائیو اسٹریمنگ شروع کی گئی تو مرینہ اقبال نے کمنٹری کے فرائض انجام دیے۔مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمنٹری کے لیے میلنی جونز کو بہت سنا ہے، یہی نہیں ایشا گوہا اور انجم چوپڑہ سے بھی سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور رمیز راجہ کمنٹری کے آئیکون ہیں۔مرینہ کہتی ہیں کہ انہیں کمنٹری میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، اسکول کے زمانے سے میں تقاریر کرتی تھیں، مباحثوں میں بھی حصہ لیتی تھی اور کرکٹر ہونے کی وجہ سے کھیل کی معلومات بھی تھیں اس لیے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔قومی ویمن ٹیم کی سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی لڑکیاں کمنٹری کی طرف آنا چاہتی ہیں، میں نے کمنٹری شروع کی ہے تو مزید لڑکیوں کو بھی موقع ملے گا۔مرینہ اقبال نے کہا کہ ویمن کرکٹ کے علاوہ مین کرکٹ سارا سال ہوتی رہتی ہے، میری خواہش ہے کہ میں جلد ہی مین کرکٹ میں بھی کمنٹری کروں۔یاد رہے کہ مرینہ اقبال نے 36 ون ڈے اور 42 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں تین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایک ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور وہ ایشین گولڈ میڈلسٹ بھی رہ چکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments