Site icon روزنامہ کشمیر لنک

تارکین وطن آزادکشمیر کا فخر ہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے فاروق حیدر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ تارکین وطن آزادکشمیر کا فخر ہیں جنہوں نے ذاتی بل بوتے پر دیارغیر میں اپنا مقام پیدا کیا اوربڑی تعداد میں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے ساتھ اپنا رشتہ مظبوط بناے ہوے ہیں اورسیز بزنس مین کیمونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوکے کی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ اعجاز محمود کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر تارکین وطن کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے تارکین وطن نے یورپ بالخصوص برطانیہ میں اپنا بھرپور کردارادا کیا اورآج ان کے اثرورسوخ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی بھارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہورہی ہے اعجاز محمود جیسے لوگ جنہوں نے اپنی ذاتی محنت اہلیت صلاحیت کے بل بوتے پر دیارغیرمیں اپنا مقام بنایا حکومت اوسیز انوسٹمنٹ کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کریگی سرمایہ کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے۔انہوں نے کہاکہ  ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ذرائع روزگار میں اضافہ کیا جاے اس کے لیے سیاحت اورانڈسٹری کا فروغ ناگزیر ہے سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروے کارلائیگی اس موقع پر اعجازمحمود نے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان عاجزی اورانکساری سے بھرپورشخصیت ہیں جن سے ملکر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ان کے ساتھ ملکر آزادکشمیر کی ترقی خوشحالی کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکریں گے۔
Exit mobile version