Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیرسے تعلق رکھنے والے کرکٹ کوچ آرگنائزر نئیر شہزار عباسی نے پی ایس ایل 4 میں چھٹی ٹیم کو کشمیر کے نام سے منسوب کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چئیرمین پی سی بھی احسان مانی سے اپیل 

پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے پاس کشمیریوں کے دل جیتنے کا سنہری موقع وجود ہے نیئر شہزاد عباسی کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

دبئی  ( نمایئندہ کشمیر لنک ) کرکٹ آرگنائزر کوچ مایاناز کرکٹر نیئر شہزادعباسی نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے پاس کشمیریوں کے دل جیتنے کے لئے سنہری موقع موجود ہے. گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیئر شہزاد عباسی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تینوں ایڈیشن میں ملک سے باہر اور کشمیر کے باسیوں نے پاکستان کے ہر ٹیم کو فخر کے ساتھ سپورٹ کیا کیونکہ کشمیریوں کا پاکستان سے بے پناہ محبت اور دلی لگاو ہے اور اپنےآپ کو پاکستان کاحصہ ماننےکے ساتھ ساتھ کھیل کے ہرمیدان میں ہر کھلاڑی کوسپورٹ کرتے ہیں اور فخر محصوص کرتے ہیں. نیئر شہزاد عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ایس ایل ایڈیشن 4 میں جو ملتان سلطان کی ٹیم ختم ہوئی ہے اور اس کوچھٹی ٹیم کا نام دیا گیا ہماری خواہش ہے کہ اسی ٹیم کو کشمیر کے نام سے منسوب کریں تو کشمیریوں کے دل جیت جائینگے . کیونکہ پی ایس ایل میں چاروں صوبوں سے چار ٹیمیں پشاور زلمی، کوئیٹہ گلیڈئیٹر، لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے علاوہ وفاق کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹد کے کے نام سے ہے اس لئے چھٹے ٹیم کو کشمیر کے نام سے منسوب کرکے کشمیریوں کے دل جیتنے کا سنہری موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں.

Exit mobile version