Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اقوام متحدہ کمیٹی میں حق خود ارادایت کی پاکستانی قرارداد متفقہ منظور

An Indian policeman guards the main gate of the United Nations Military Observer Group in Indian and Pakistan (UNMOGIP) office during a curfew in Srinagar October 27, 2010. REUTERS/Danish Ismail/Files

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی،حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو ریکارڈ 83 ممالک نے سپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کیلئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اقوام متحدہ میں مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ 83 ممالک کی شریک اسپانسر شپ حق خود ارادیت کی عالمی حمایت کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان ہمیشہ سے حق خود ارادیت کا زبردست حامی رہا ہے، جموں و کشمیر سے فلسطین تک تمام لوگوں کو بلا امتیاز حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔
Exit mobile version