جشن عیدمیلادالنبیۖ کا عظیم الشان جلوس،عاشقان رسول کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امنڈآیا
ریاست کی فضالبیک یارسول اللہ ، سرکار ۖکی آمد مرحبا کے نعروں سے دن بھر گونجتی رہیں
صلوة و سلام سے شہر کی فضا معطر رہی، ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی جبکہ ہر طرف رنگ و نور کی بہاریں چھائی رہیں
جشن عیدمیلادالنبی ۖکا عظیم الشان جلوس،عاشقان رسول کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امنڈآیا،ریاست کی فضالبیک یارسول اللہ ، سرکارۖ کی آمد مرحبا کے نعروں سے دن بھر گونجتی رہیں۔سیدی مرشدی ،یا نبی ۖ یا نبیۖ کے نعروں سے مظفرآباد کی فضاء گونج اٹھی۔ صلوة و سلام سے شہر کی فضا معطر رہی۔ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ ہر طرف رنگ و نور کی بہاریں چھائی رہیں۔دنیابھر کی طرح آزاد و دمقبوضہ کشمیر میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایاگیا۔آزادکشمیرمیں سب سے بڑا جلوس میلادالنبیۖ ریاستی دارلحکومت مظفرآباد میں جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں درگاہ حضرت بل سے نکالا گیا۔ 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوا۔ پاک فوج کی طرف سے دارالحکومت مظفرآباد میں 21توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام حسب سابق مرکزی عیدگاہ میں پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں شہری دفاع اورمرکزی سیرت کمیٹی سکیورٹی سکواڈکے دستوںنے سلامی دی ۔مختلف سرکاری عمارات،بازاروں،مساجد و مدارس اور خانقاہوں میں سبز پرچم لہرائے گئے۔ دن بھر مساجد اور مدارس میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔میلادالنبیۖ کی افتتاحی نشست جلسہ جشن عیدمیلادالنبیۖ حسب سابق قدیمی جامع مسجد سلطانی میں منعقد کیا گیا اس عظیم الشان جلسہ میلادالنبیۖ کے مہمان خصوصی وزیراوقاف و مذہبی امور راجہ محمدعبدالقیوم خان تھے، جبکہ اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم معائینہ و عملدرآمد کمیشن زاھد امین کاشف،صدر مرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ محمدسلیم چشتی’ عتیق احمدکیانی سمیت دیگر جیدعلماء کرام نے میلادالنبیۖ اور سیرت طیبہ پر خطاب جبکہ نعت خواں حضرات نے درباررسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔جلسہئِ میلادالنبیۖ کے بعد دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام حسب سابق جشن عیدمیلادالنبیۖ کاعظیم الشان جلوس قدیمی جامع مسجد سلطانی سے شروع ہوا ۔میلادالنبیۖ جلوس کی قیادت وزیراوقاف و مذہبی امور راجہ محمدعبدالقیوم خان ‘چیئرمین وزیراعظم معائینہ و عملدرآمد کمیشن زاھد امین کاشف، مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی، صاحبزادہ پیرمیاں محمدشفیع جھاگوی، صاحبزادہ پیر جاویدمنان قریشی ودیگر علمائے کرام و مشائخ عظام کررہے تھے جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان مدینہ مارکیٹ سے جلوس میں شامل ہوئے اور اپراڈہ تک جلوس کے ہمراہ رہے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے مدینہ مارکیٹ کے مقام پر میلادالنبیۖ جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے عیدمیلادالنبیۖ کا دن سرکاری طورپرمنانے کا فیصلہ کسی کے کہنے پر نہیں کیا۔بلکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہم ازخود یہ دن مناتے رہیں گے۔اس میں حکومت میں ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔انہوںنے کہاکہ مرکزی سیرت کمیٹی کو شاندار تاریخ سازمیلادالنبیۖ ریلی نکالی جس ڈسپلن کامظاہرہ کیااس پرمیں آپ سب کو مبارکبادپیش کرتاہوں’ آج کا دن بہت عظمت والا ہے،مسلم امہ تفرقہ چھوڑ کر اتحادکا مظاہرہ کرے۔وزیراعظم نے انتہائی جذباتی انداز سے آبدیدہ ہو کر کہاکہ ‘میں واضح طورپر کہہ دیناچاہتاہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر کبھی کوئی مسلمان کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا