Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کراچی میں چین کے قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،راجہ فاروق حیدر

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کراچی میں چین کے قونصل خانے پر حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں پولیس اور رینجرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے اس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حملہ ناکام بنا کر پرفیشنل ازم کی مثال قائم کی،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے سیاسی قیادت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی پشت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد انتہائی مضبوط اور مستحکم ہے اس لئے دشمن اس پر وار کرنے کی کوششیں کرتے ہیں جنہیں ماضی میںبھی منہ کی کھانی پڑی ہے اور وہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔

Exit mobile version