Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انگلش زبان کے سب سے عام لفظ ‘ the ‘ کے معنی کیا ہیں؟

انگلش زبان میں ایک لفظ بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور وہ ہے دی (the) جو کہ اس زبان میں بولے یا لکھے جانے والے تمام الفاظ میں 4 فیصد تک استعمال ہوتا ہے۔

یہ ہر جگہ نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کافی اہم بھی ہے۔مگر ہر لفظ کے کوئی معنی بھی ہوتے ہیں تو پھر لفظ دی جو کہ انگلش زبان کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، کا مطلب کیا ہے ؟عام طور پر تو اس لفظ کا مطلب ایسا لفظ ہے جو کسی مخصوص اور انفرادی چیز کے حوالے سے جڑی ہو، جیسے آئی ہیو دی ایپ کا مطلب ایک مخصوص سیب ہے۔مگر دی کے معنی اتنے بھی سادہ نہیں، کئی بار یہ لفظ مخصوص چیز کا عندیہ نہیں دیتے بلکہ اشیاءکی کلاس کی نشاندہی کرتے ہیں۔یعنی جب کوئی کہتا ہے کہ ڈیٹ ایکسائز اس گڈ فار دی ہارٹ، تو اس میں دل پر زور نہیں ہوتا یا دی پین اس مائٹر دین دی سورڈ، کسی مخصوص قلم یا تلوار کے لیے نہیں۔تو دی ویسے تو معنی کے لحاظ سے کوئی مشکل لفظ نہیں لگتا مگر اکثر اس کی وضاحت کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، یعنی کئی بار یہ جملوں میں ایسے استعمال ہوتا ہے جو انگلش زبان نہ بولنے والوں کے لیے الجھن کا باعث بن جاتا ہے جیسے ونٹر از دی کولڈسٹ سیزن کی بجائے ونٹر از کولڈسٹ سیزن کیوں نہیں کہا جاتا؟تو اس کے تسلی بخش جوابات بھی ہیں مگر وضاحت نہیں۔درحقیقت ایسی صورتحال کی فہرستیں ہیں جن میں دی لفظ استعمال ہوتا ہے ایسی ہی ایک لسٹ تو آپ ڈکشنری میں بھی دیکھ سکتے ہیں اور ان کے لیے بھی اس آسان لفظ کی وضاحت مشکل ترین ہے۔Merrian-Webster.com نامی ڈکشنری میں دی کی انٹری 4 مختلف کیٹیگریز میں 23 مختلف مقاصد کے لیے استعمال کے لیے دی گئی ہے۔یہ سب 23 مقاصد کسی حد تک پیچیدہ انداز سے ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان سے کوئی ایک واضح مطلب اخذ کرنا ناممکن ہے، تو بس آپ فہرست مرتب کرسکتے ہیں اور یہ فہرست ہی اس کا مطلب ہے۔آسان الفاظ میں دی کے معنی ان حالات کا مجموعہ ہے جہاں اس کا استعمال مناسب ہے اور ایسی صورتحال جہاں غیرمناسب ہے۔

Exit mobile version