سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور تازہ کارروائی میں قابض فورسز نے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔سینٹرل ریزرو پولیس، اسپیشل آپریشن گروپ اور 34 راشٹریا رافل کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے علاقے بٹاگنڈ اور کمپرن کے علاقوں کا محاصرہ کیا۔قابض فورسز نے ایک مکان کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا جس کے نتیجے میں 6 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع شوپیاں اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی