انٹیگوا: آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں کے شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جزیرہ انٹیگوا کے سر ویوین رچرڈ اسٹیڈیم میں کھیلے کے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا نے 16ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔انگلینڈ کی پرفارمنس مایوس کن رہی اور 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں، اوپننگ بیٹسمین ڈینئل ویٹ 43 اور کپتان ہیدر نائٹ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں گنوا کر میچ اپنے نام کیا، کپتان میگ لیننگ 28 اور ایشلے گارڈنر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔آسٹریلوی ویمن ٹیم چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments