دبئی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنالیے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز کیویز بولروں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔حارث سہیل نے 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جب کہ بابر اعظم بھی نصف سنچری بناچکے ہیں جس میں ایک چھکا اور 5 چوکے بھی شامل ہیں۔اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207 رنز بنائے۔اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ 25 کے مجموعی اسکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر پٹیل کا اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments