Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مزید 4کشمیری شہید شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے، بھارتی فورسزنے پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز ریاستی دہشت گردی جاری،مزید 4کشمیری شہید
شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے، بھارتی فورسزنے پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی
حریت رہنمائوں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ، وادی میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل
سری نگر(کشمیر لنک نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع کلگام اور پلوامہ میں بھارتی فورسز نے منگل کو سرچ آپریشن کے دوران مزید 4کشمیری شہید کردیئے ۔ مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام اور پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرسرچ آپریشن کے نتیجے میں 4 معصوم کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادتوں کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پرنکل آئے جس کے بعد بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گلنز، گولیوں اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں ٹرین اورانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنمائوں کی کال پرشہادتوں کے خلاف وادی بھرمیں مکمل ہڑتال جاری ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صرف 4 دن میں 22 کشمیری نوجوانوں شہید ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version