Site icon روزنامہ کشمیر لنک

\چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا: کراچی پولیس چیف

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے دعویٰ کیا ہےکہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ڈیفنس ویو پر نجی یونیورسٹی میں یوتھ پارلیمنٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کوگرفتار کیا ہے، دہشت گرد کس ہوٹل میں ٹھہرے تھے، اس کا پتہ چلالیا ہے اور ہوٹل سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لیڈ کررہی ہے، رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس بھی اس کیس میں کام کررہے ہیں۔امیر شیخ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ڈرگ لینے کے بعد بہت صاف گو ہوجاتے ہیں، نوے فیصد نشہ آور اشیا کے خریدار طلبہ تھے، ہم ڈرگ آگاہی کے لیے جلد ویب سائٹ لانچ کریں گے۔واضح رہےکہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصلیٹ پر 23 نومبر کو دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی اداروں نے حملے کے اگلے ہی روز اس میں ملوث 2 مبینہ سہولت کاروں کو کراچی اور شہداد پور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

Exit mobile version