لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پاکستانی مرحلے کے زیادہ میچز کراچی میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پی ایس ایل فور کے 8 میچز پہلے ہی پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے اور اب ذرائع کا کہنا ہے 8 میں سے 5 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کرنے والے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایونٹ کے 3 میچز کی میزبانی کی تجویز ہے۔کراچی میں زیادہ میچز کرانے کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹرز کے خدشات دور کرنا ہے، پی ایس ایل کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں میزبانی کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن فور 14 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments