ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بناسکی جس کے جواب میں سرفراز الیون کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تو دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔امام الحق بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تیسری وکٹ پر حارث سہیل اور اظہر علی نے ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی اسکور 85 تک پہنچا تو حارث ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے، وہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ پر اظہر علی اور اسد شفیق کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ 42 اور ولیم سومرویلے 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن 77 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے واٹلنگ کے ساتھ کریز پر کوئی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔سومرویلے 12، اعجاز پٹیل 6 اور ٹرینٹ بولٹ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کم ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے سے 2 وکٹیں دوری پر ہیں، انہیں یہ ریکارڈ بنانے کے لیے اگلی اننگز کا انتظار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ یاسر شاہ اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور انہیں 200 کا ہندسہ پورا کرنے میں مزید 2 وکٹیں درکار ہیں، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments