Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزلہ سے بلند عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دے دی

کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں 6 منزلہ سے زائد بلڈنگز کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں شہر میں 6 منزلہ سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی سے متعلق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شہر میں 6 منزلہ سے زائد بلڈنگز کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور ساتھ ہی شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیر کرسکتے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ چلیں انڈسڑی کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کو بھی فائدہ ہوجائے گا۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل کراچی میں 6 سے زائد منزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی عائد کی تھی جسے بلڈرز کی نمائندہ تنظیم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جب کہ پابندی کےخلاف بلڈرز نے کراچی میں احتجاج بھی کیا تھا۔

Exit mobile version