امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کی وجہ سے انہیں 36 ماہ کی سزائے قید ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غلط کاموں کی وجہ سے انہیں 36 ماہ کی سزائے قید ہوئی ہے۔ کوہن امریکی صدر کے قریبی حلقے میں شامل ایسے پہلے شخص ہیں، جنہیں 2016کے امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے جاری کارروائی کے تحت سزا ہوئی ہے۔ کوہن نے کہا کہ اندھی وفاداری میں انہوں نے ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپانے کی کوشش کی۔ ٹرمپ ایسے الزامات مسترد کرتے ہیں کہ روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔