Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پلوامہ میں 11 شہریوں کی شہادت کے بعد بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

سری نگر  بھارتی فورسز کے ہاتھوں پلوامہ میں 11 شہریوں کی شہادت کے بعد بھارت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فورسز نے مزید حریت پسند رہنماوں کو گرفتار کر لیا ہے مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ اوراسلامک پولٹکل پارٹی کے چیرمین محمد یوسف نقاش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس سے قبل لبریشن فرنٹ کے زونل نائب صدر محمد یاسین بٹ، نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی، زونل صدر نور محمد کلوال، زونل آرگنائیز بشیر احمد کشمیری کو گزشتہ دنوں ہی گرفتارکیا ۔ تحریک حریت کے محمد اشرف لایا اورامتیاز حیدر ، پیپلز لیگ کے نائب چیئرمین محمد یاسین عطائی،مسلم لیگ کے بشیر بڈگامی اور مزاحمتی کارکن غازی جاوید بابا کو بھی پہلے ہی گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں بند رکھا گیا ہے۔اس دوران اسلامک پولٹکل پارٹی کے چیرمین محمد یوسف نقاش کو کل رات پولیس نے چھاپے کی ایک کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا ۔ترجمان کے مطابق صفاکدل پولیس تھانے کے اہلکاروں نے رات کو چھاپے میں انہیں گرفتار کرلیا اور پولیس اسٹیشن صفاکدل میں بند رکھا ۔ان کے ساتھ جے کے ایل ایف کے ایک اور کارکن غلام محمد ڈار کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے تھانے میں بند رکھا ۔اس دوران انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے غلام محمد ناگو اوردیگر حریت کارکنوں کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی میں شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور فورسز کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی رد عمل کو روکنے کیلئے حریت قائدین کی خانہ نظر بندیاں اور کارکنوں کی گرفتاریاں زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے

Exit mobile version