امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شام میں داعش کو شکست دینے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں داعش کو شکست دینے فوجیوں کی واپسی کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ (دولت اسلامیہ) آئی ایس آئی ایس کے خلاف شام میں ہم جنگ جیت چکے اور ہم نے انہیں بری طرح مارا، وقت آگیا ہے کہ شام سے امریکی افواج کو واپس بلایا جائے۔امریکی صدر نے کہا کہ شام میں موجود فوجی مرد و خواتین اہلکار واپس آرہے ہیں اور ہم اپنے عظیم ہیرو کی واپسی کی تیاری کررہے ہیں، جلد وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے لڑتے ہوئے جان کی قربانی دینے والوں نے آئی ایس آئی ایس کے خلاف جنگ لڑی جو دنیا کے لیے خطرہ تھے، ہمارے عظیم ہیرو دنیا کے بھی ہیرو ہیں کیوں کہ وہ ہمارے لیے لڑے۔یاد رہے کہ 2014 میں امریکی صدر باراک اوباما نے پہلی مرتبہ داعش کے خلاف شام میں فضائی آپریشن شروع کیا اور 2015 کے اواخر میں اپنے 50 فوجی بھیج کر شامی خانہ جنگی میں باضابطہ طور پر حصہ لیا۔امریکی فوجی داعش کے خلاف لڑنے کے لیے شامی کردش ملیشیا اور جنگجوؤں کو تربیت دیتے اور آخری وقت تک داعش کے خلاف لڑنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2000 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں