سری نگر(کشمیر لنک نیوز)مقبوضہ کشمیر میں چالیس دنوں پر محیط سخت ترین سردی کے ایام چلہ کلان جمعہ کے روز شروع ہو گئے۔۔چالیس دنوں پر محیط سخت ترین سردی کے ایام کو چلہ کلاں ، کہا جاتا ہے چلہ کلاں 21دسمبر سے شروع ہوگا۔21دسمبر سے 31جنوری تک رہنے والے اس سرمائی مرحلے کو مقامی اصطلاح میں چلہ کلاں پکارا جاتا ہے۔ چلہ کلاں کے اختتام کے ساتھ ہی نسبتا کم سردی کا مرحلہ 20دنوں پر مشتمل ہوگا۔ اسے مقامی لوگ چلہ خورد کے نام سے پکارتے ہیں۔ اسکے بعد تیسرا اور آخری سرمائی موسم کا مرحلہ دس دن پر محیط ہوگا جسے کشمیر میں چلہ بچہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اس سال اگرچہ چلہ کلاں نے آنے سے قبل ہی اہل وادی کو شدید سردی سے نڈھال کردیا ہے چلہ کلاں میں، سڑکوں پر کورا لگ جاتا ہے، رات کا درجہ حرارت کافی حد تک گر جاتا ہے، نل جم جاتے ہیں، چھتوں پرپانی جم کر معلق ہوجاتا ہے ا اور کشمیری میں اس کو ششر گانٹھ کہتے تھے ۔ماضی میں موسم میں کئی دیہات ہفتوں تک قصبہ جات اور شہروں سے کٹ کے رہ جاتے تھے لیکن اب ایسی صورتحال زیادہ نظر نہیں آتی۔گذشتہ کئی برسوں سے موسم سرما کی اس روایت میں کافی تبدیلی آگئی ہے اور برف میں کمی کے باعث لوگوں کی طرز زندگی میں بھی بدلائو آگیا ہے ۔۔ چلہ کلان کو وادی میںسرد ترین موسم کا بادشاہ کہا جاتا ہے جو اپنا وجود بکھیر کر پہاڑوں سے لیکر میدانی علاقوں تک ہڈیوں کو گلا دینے والی سردی بکھیر دیتا ہے۔چلہ کلان کے جلوہ افروز ہونے کے ساتھ ہی وادی کے شمال وجنوب میں سرد ترین سردی کی لہر بھی چلتی ہے جبکہ برف باری بھی اپنے جوبن پر ہوتی ہے۔40دنوں تک محیط رہنے والے اس موسم میں گرا ہوا برف بھی جم جاتا ہے جبکہ بہار کے موسم میں یہ جما ہوا برف ہی مختلف ندی نالوں اور دریا میں بہہ کر کشمیر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments