Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسمبلی کی اوقات یہ ہے کہ بڑے چور کو پی اے سی کا چیئرمین بنا دیا: شیخ رشید

پشاور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ اسمبلی کی اوقات یہ کہ سب سے بڑے چور کو پی اے سی کا چیئرمین بنا دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ پشاور سے کراچی تک نئے ٹریک کا معاہدہ مارچ سے پہلے کریں گے، ریلوے ٹریک کا ڈھانچہ تبدیل کرنے جارہے ہیں، ہمارے پاس وسائل نہیں، لٹا پٹا خزانہ ملا ہے اور 30 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج کا صرف ٹریلر چلے گا، موسیقی بھی ہوگی لیکن پکا راگ کسی کے پاس نہیں، شہباز شریف دم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں مگر نواز شریف کے لیے 24 تاریخ اہم ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہاں صرف غریب کو سزا ملتی ہے سیاستدان تو اسپتال لے جاتے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کوئی مثال نہیں ملتی۔شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سیدھا سادہ سیاستدان ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا ہے، اسمبلی کی اوقات یہ کہ سب سے بڑے چور کو پی اے سی کا چیئرمین بنا دیا۔

Exit mobile version